دنیا

سری لنکا کے وزیر اعظم دنیش گنائواردینا نے استعفیٰ دیدیا

سری لنکا کے وزیر اعظم دنیش گنائواردینا نے استعفیٰ دیدیا

سری لنکا کے وزیر اعظم دنیش گناوردینا نے استعفیٰ دے دیا۔ وزیر اعظم دنیش گناوردینا نے اپنے استعفے کا اعلان سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر کیا۔واضح رہے کہ مارکسی معاشی نظریہ کے حامی انورا کمارا کو سری لنکا کے عوام نے نیا صدر منتخب کیا ہے۔55 سالہ انورا کمارا نے اپوزیشن لیڈر ساجیت پریماداسا کو شکست دی اور اپنی جیت پر کہا کہ ترقی اور استحکام کے ہمارے خواب ایک نئی شروعات کے ساتھ پورے ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سری لنکا کا یہ نیا اتحاد ایک نئی شروعات کی بنیاد ہے۔واضح رہے کہ 2022 کے معاشی دیوالیہ پن کے بعد پہلے صدارتی انتخابات ہوئے جس میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کر سکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے