السعودیہ ایئرلائن کی پروازوں کے مسافروں کو ٹکٹ خریدتے وقت ساتھ ہی سیاحتی ویزا کے اجراء کی سہولت دی جائے گی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عریبین ایئرلائنز ’السعودیہ‘ کے ترجمان عبداللہ الشہرانی نے بتایا ہے کہ سعودی وژن 2030 کے تحت سیاحت اور عمرے کی غرض سے سعودی عرب آنے والوں کے لیے ویزے کی سہولت جلد فراہم کی جائے گی، مملکت آنے کے لیے ٹکٹ خریدتے وقت ساتھ ہی 96 گھنٹے کا ویزا جاری کرایا جا سکے گا. تاہم صرف السعودیہ کی پروازوں کے مسافروں کو ٹکٹ خریدتے وقت سیاحتی ویزا جاری کرانے کی سہولت دی جائے گی، اس مقصد کے لیے ڈیجیٹل سسٹم کو جلد موثر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیاحتی ویزے کا دورانیہ 4 دن کا ہوگا جس پر عمرہ کرنے کی بھی اجازت ہوگی، مختلف تقریبات اور دیگر پروگراموں میں شرکت کی جا سکے گی، ویزا کے حامل افراد سعودی عرب کے کسی بھی شہر آ جا سکیں گے، السعودیہ نے اس سلسلے میں متعدد سرکاری اداروں مثلاً وزارت خارجہ، وزارت داخلہ، وزارت حج و عمرہ اور ضیوف الرحمان پروگرام سے تعاون حاصل کرلیا ہے کیوں کہ سعودی وژن کے تحت زیادہ سے زیادہ تعداد میں سیاحوں کو مملکت میں آنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ عبداللہ الشہرانی نے کہا کہ رواں برس 2023ء کے دوران السعودیہ کے فضائی بیڑے میں 10 نئے طیاروں کا اضافہ ہو گا۔ سات ایئر بسز321 نیو اور 3 بوئنگ شامل کیے جائیں گے، جس کے ساتھ ہی رواں سال کے دوران بین الاقوامی پروازوں میں 40 فیصد اضافہ کیا جائے گا اور داخلی پروازوں کے لیے 5 لاکھ مزید نشستیں بڑھائی جائیں گی*
خاص خبریں
دلچسپ اور عجیب
سعودی ایئرلائن کا ٹکٹ خریدیں اور مفت میں عمرہ بھی کریں
- by Daily Pakistan
- جنوری 20, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1209 Views
- 2 سال ago
