خاص خبریں دنیا

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے متوقع

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے متوقع

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے متوقع ہیں، سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری کے معاہدوں کا فریم ورک بھی تیار کر لیا گیا ہے۔وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں 2027 تک مجموعی طور پر 5 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہوگی۔سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے 30 کے قریب معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے، مجموعی طور پر سرکاری اور نجی شعبے کی تقریبا 40 کمپنیوں کا وفد سرمایہ کاری کے لیے پاکستان آئے گا۔وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعمیراتی سامان کے معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ دستخط ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے