سعودی عرب میں مقیم افراد اور مقامی افراد کے لیے حج رجسٹریشن شروع ہو گئی ہے۔سعودی عرب میں مقیم افراد جو حج کے خواہشمند ہیں وہ وزارت حج کی ویب سائٹ یا اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹ پر ’ناسک‘ ایپلی کیشن کے ذریعے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق جن لوگوں نے ابھی تک حج نہیں کیا ان کی بکنگ کو ترجیح دی جائے گی جب کہ رجسٹریشن کرانے والوں کو رجسٹریشن کے وقت مکمل یا جزوی رقم ادا کرنے کی سہولت دی جائے گی۔ عرب میڈیا کے مطابق 2020 سے کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد گزشتہ سال 2023 میں 25 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے فریضہ حج ادا کیا۔
پاکستان
سعودی عرب میں حج رجسٹریشن کا آغاز
- by Daily Pakistan
- فروری 13, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 601 Views
- 10 مہینے ago