پاکستان

سعودی عرب کو امریکا کے ریویرا منصوبے پر اعتراض نہیں: شہزادہ خالد بن بندر

سعودی عرب کو امریکا کے ریویرا منصوبے پر اعتراض نہیں: شہزادہ خالد بن بندر

برطانیہ میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان بن عبد العزیز نے کہا ہے کہ مملکت کو امریکا کے ریویرا منصوبے پر اعتراض نہیں۔شہزادہ خالد بن بندر نے کہا ہے کہ ریویرا منصوبے پر اعتراض نہیں مگر فلسطینیوں کو غزہ سے نہ نکالا جائے، سعودی حکومت کا مقف ہے کہ غزہ میں ریویرا بنانے کا خیر مقدم کرے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے غزہ میں ریویرا بنانا زبردست بات ہوگی، ریویرا منصوبہ غزہ سے فلسطینیوں کی منتقلی کے بغیر بنایا جائے، فلسطینیوں کی کسی بھی ملک بشمول سعودی عرب منتقلی کے ساتھ ریویرا قبول نہیں۔سعودی سفیر نے کہا کہ سب جانتے ہیں فلسطین کی سر زمین فلسطینیوں کی ہے، یہ ان کا علاقہ ہے، فلسطینیوں کا حق ہے کہ انہیں وہاں رہنے دیا جائے۔شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان نے کہا کہ امریکا غزہ میں صورتحال تبدیل کرنا چاہتا ہے تو ہم اسے خوش آمدید کہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے