دنیا

سعودی فضائیہ کا فائٹر طیارہ گر کر تباہ

سعودی فضائیہ کا فائٹر طیارہ گر کر تباہ

سعودی عرب کی فضائیہ کا فائٹر طیارہ ایف 15 ایس گر کر تباہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ طیارہ ٹریننگ مشن کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا ہے۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
ترجمان سعودی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ طیارے کے حادثے میں ہوا باز نے اپنے آپ کو بچا لیا جس سے جانی نقصان نہیں ہوا۔
سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے مزید بتایا کہ طیارے میں سوار دونوں اہلکار طیارہ گرنے سے پہلے نکل گئے تھے۔ترجمان سعودی وزارتِ دفاع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایف 15 ایس طیارہ گرنے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے