پاکستان

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان متوقع، پاکستان کو کتنا بیل آؤٹ پیکج ملے گا ؟

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان متوقع، پاکستان کو کتنا بیل آؤٹ پیکج ملے گا ؟

سعودی ولی عہداور وزیراعظم محمد بن سلمان رواں ماہ پاکستان کادورہ کریں گے۔
میڈیا کے مطابق رواں ہفتے کے آخر میں سعودی خصوصی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچے گی اور سکیورٹی انتظامات کا حتمی جائزہ لے گی۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ولی عہد کے دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز اضافی بیل آؤٹ پیکج ملنےکی توقع ہے جبکہ دورے میں سعودی عرب کی پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع ہے اور متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اوپیک میں سعودی حکمت عملی پر پاکستان کی حمایت سے سعودی عرب پاکستان سے خوش ہے تاہم موجودہ غیر یقینی سیاسی صورتحال میں کسی قسم کی مزید خرابی سعودی ولی عہد کے دورے میں رکاوٹ پیدا کر سکتی ہے جس کے تدارک کے لئے موثر اقدامات لئیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri