پاکستان

سندھ ، سینیٹ کی دو خالی نشستوں پر چار پی پی رہنما کا غذات نامزدگی جمع کرائینگے

سندھ سے سینیٹ کی 2 خالی نشستوں کے لیے پیپلز پارٹی کے 4 رہنما کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق پیپلز پارٹی کے دو سینیٹرز نثار احمد کھوڑو اور جام مہتاب ڈہر عام انتخابات میں سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خالی ہونے والی دونوں نشستوں پر پیپلز پارٹی کے 4 رہنما کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔پیپلز پارٹی کے جن رہنماو¿ں نے سینیٹ کی خالی نشستوں کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں ان میں اسلم ابڑو، جام سیف اللہ دھاریجو، وقار مہدی اور اعظم دھامراہ شامل ہیں۔سندھ سے خالی ہونے والی سینیٹ کی ان جنرل نشستوں پر انتخابات 14 مارچ کو ہوں گے۔وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ کے مزید 10 منتخب سینیٹرز رواں ماہ ریٹائر ہو جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن ریٹائرڈ سینیٹرز کی جگہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے