سندھ کے شہر دادو میں سیلاب پانی نے تباہی مچادی جس سے مختلف دیہات زیر آب آگئے۔
میڈیا کے مطابق دادو شہر کو سیلابی پانی سے بچانے کے لیے باریجا گاؤں کے مقام پر سڑک کو کٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہیوی مشینری کیساتھ انڈس ہائی وے پر3کٹ لگا دیئے گئے ہیں جس کے بعد گاؤں دو آبو، مڈ شریف اور ناڑیوا کے مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین کا موقف ہے کہ انڈس ہائی وے پر کٹ لگانے سے ہمارے گاؤں ڈوب جائیں گے۔
دوسری جانب منچھر جھیل میں کٹ لگائے جانے کے بعد بھی پانی کی سطح کم نہیں ہورہی اور اب یہ خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔
جھیل کی سطح بلند ہونے سے آر ڈی 52 اور زیرو پوائنٹ پر شگاف پڑے جس کے باعث بوبک میں ماہی گیر اور درجنوں افراد پھنس گئے ہیں۔ انڈس ہائی وے ٹنڈو شہبازی ریلوے پھاٹک پر بھی کئی لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔
منچھر جھیل بند کے قریب پھنسنے والے ماہی گیروں بچاؤ بند کر بیٹھ کر کسی کی مدد یا معجزے کا انتظار کررہے ہیں جن کے پاس کھانے پینے کی اشیاء ختم ہو گئیں ہیں جبکہ وہ پینے کیلیے سیلابی پانی استعمال کررہے ہیں
دوسری جانب وزیرِاعظم شہباز شریف نے دادو میں سیلابی ریلے سے گرڈ اسٹیشن کو بچانے کی فوری ہدایات دے دی ہیں۔
وزیرِ اعظم نے اعلیٰ سول و فوجی قیادت کو تمام تر وسائل بروئے کار لا کر گرڈ اسٹیشن کو سیلاب سے بچانے کی ہدایت دی ہے۔
‘گرڈ اسٹیشن کا بچاؤ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے نہایت ضروری ہے’
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ گرڈ اسٹیشن کو فوری طور پر سیلاب سے متاثر ہونے سے بچایا جائے، گرڈ اسٹیشن کا بچاؤ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے نہایت ضروری ہے۔
اس صورت حال پر وفاقی وزیر خرم دستگیر نے پریس کانفرنس مین کہا کہ
ہم وزیر اعظم کی ہدایت پر دادو میں بند باندھ کر ایک بڑے گرڈ اسٹیشن کو بچانے میں مصروف تھے جس کیلئے میں نیشنل ٹرانسمیشن کمپنی اور دادو ڈپٹی کمشنر کا شکرگزار ہوں جن کی مددسے ایک بڑے نقصان سے ملک کو بچایا گیا۔
وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے مزید کہا کہ خضدار اور دیگر مقامات پر تین اہم سپلائیوں کو بڑی محنت سے بحال کر لیا گیا ہے،
تاہم کچھ جگہوں پرعارضی بحالی کی گئیں چند دنوں میں مکمل بحال ہوجائے گا۔
دلچسپ اور عجیب
سندھ کے شہر دادو میں سیلاب سے تباہ کاریاں جاریں
- by Daily Pakistan
- ستمبر 11, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1155 Views
- 2 سال ago