پاکستان

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی

ایک روز کے وقفے کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت آج ہو گی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں فل کورٹ آج سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیلوں کی دوبارہ سماعت کرے گی، عدالت عظمی میں زیر سماعت اہم کیس کی سماعت حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی معروضات میں کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی اپیل خارج کر کے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا جائے، کم سے کم ایک سیٹ جیتنے والی جماعت کو مخصوص نشستیں مل سکتی ہیں، قانون کے مطابق مخصوص نشستوں کیلئے لسٹ فراہم کرنا ہوتی ہے، سنی اتحاد کونسل نے انتخابات میں حصہ لیا نہ مخصوص نشستوں کیلئے لسٹ جمع کرائیدوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کر دی ہے، بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سنی اتحاد کیس میں تحریک انصاف کو فریق بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri