بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 25 August 2026 | پاکستان: 14 ر بیع الاول 1448

پی بی 9 کوہلو کا غیر سرکاری ، غیر حتمی نتیجہ ، ن لیگ کامیاب

Thursday, 27 June, 2024

بلوچستان کے ضلع کوہلو کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی 9 میں 7 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ ہوئی پولنگ کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیا۔ریٹرننگ آفیسر کے مطابق ن لیگ کے نواب جنگیز مری مجموعی طور پر 7147 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔پیپلز پارٹی کے میر نصیب اللہ مری 6197 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، تاہم میر نصیب اللہ مری نے نتائج کو مسترد کر دیا۔ان کا کہنا ہے کہ نتائج کو الیکشن کمیشن، سپریم کورٹ اور دیگر فورمز پر چیلنج کریں گے۔میر نصیب اللہ مری نے الزام عائد کیا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز میں ہمارے پولنگ ایجنٹس کو بیٹھنے نہیں دیا گیا۔پیپلز پارٹی کے امیدوار نے الزام عائد کیا ہے کہ آر او، ڈی آر او سمیت تمام انتخابی عملہ فریق بن گیا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *