سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی 13 رکنی فل کورٹ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست کی سماعت کرے گی۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تمام ججز بینچ کا حصہ ہیں جب کہ جسٹس مسرت ہلالی بیماری کے باعث بینچ کا حصہ نہیں ہوں گی۔اس سے قبل مئی میں سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سنی اتحاد کونسل کی بعض نشستیں دیگر جماعتوں کو مختص کرنے کے فیصلے کو معطل کر دیا تھا۔جسٹس منصور علی شاہ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے تھے کہ عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے اس کی پارلیمنٹ میں صحیح نمائندگی ہونی چاہیے۔عدالت نے مخصوص نشستوں کا معاملہ ججز کمیٹی کو بھجوا دیا تھا تاکہ یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ وہی بنچ کیس کی سماعت کرے گا یا بڑا بنچ تشکیل دیا جائے گا۔
پاکستان
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کامعاملہ ، فل کورٹ سماعت آج
- by Daily Pakistan
- جون 3, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 210 Views
- 6 مہینے ago