پاکستان معیشت و تجارت

مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی اڑان جاری ، سونے کی فی تولہ قیمت 3900 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 78 ہزار 800 روپے ہوگئی

ایک تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے کی کمی

عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی اڑان جاری ہے، جس سے سونے کی فی تولہ قیمت 3900 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 78 ہزار 800 روپے ہوگئی ا جبکہ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر18پیسے اضافے کے بعد 225روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر پانچ پیسے کمی سے 233روپے 85پیسے پر بند ہوا۔مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق ملکی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں 3900 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 78 ہزار 800 روپے ہوگئی جب کہ 10 گرام قیمت 3344 روپے اضافہ کے بعد ایک لاکھ 53 ہزار 292 روپے ہوگئی۔عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت گزشتہ روز 12 ڈالرز اضافہ کے بعد 1808 ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت مزید 30 روپے اضافہ سے 2050 روپے کی سطح پر رہی۔ ادھر انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر18پیسے اضافے کے بعد 225روپے کا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرسستا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستا ن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر 18پیسہ کے اضافے سے224.94روپے سے بڑھکر225.12روپے کی سطح پر پہنچ گیا، تاہم اوپن مارکیٹ میں 5پیسے کی کمی سے ڈالرکی قیمت فروخت 233.90روپے سے گھٹ کر233.85روپے پر آ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت فروخت257روپے پر برقرار رہی جبکہ1روپے کی کمی سے برطانوی پانڈ کی قیمت فروخت296روپے سے کم ہو کر295روپے پر آ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri