معیشت و تجارت

سونے کی قیمت میں فی تولہ 1850روپے اضافہ ہوگیا

سونے کی قیمت میں فی تولہ 1850روپے اضافہ ہوگیا

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13ڈالر کی کمی سے 1624 ڈالر کی سطح پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1850روپے اور 1586روپے کا اضافہ ہوگیا۔کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 43ہزار700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر ایک لاکھ 23ہزار200 روپے کی سطح پر آگئی۔تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1570روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1346.02 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri