پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھا کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا، 500 سے زائد پوائنٹس کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار 509 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 3790 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 70 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپے کی قدر بحال ہونے لگی ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 3 پیسے سستی ہوگئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 278.23 روپے سے کم ہو کر 278.20 روپے پر ٹریڈ کرنے لگا ہے۔
پاکستان
معیشت و تجارت
سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان ، انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس تک گر گیا
- by Daily Pakistan
- دسمبر 19, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 8 Views
- 2 گھنٹے ago