خاص خبریں کھیل

سٹوڈنٹس اولمپک گیمز میں خواتین کے نیٹ بال، والی بال اور کرکٹ کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے

پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری چھٹی سٹوڈنٹس اولمپک گیمز میں خواتین کے نیٹ بال، والی بال اور کرکٹ کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے ہیں

پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری چھٹی سٹوڈنٹس اولمپک گیمز میں خواتین کے نیٹ بال، والی بال اور کرکٹ کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے ہیں۔ گیمز کی اختتامی تقریب (آج)اتوار کو شام پانچ بجے پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر کراچی میں شروع ہوگی۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں ہونگے۔جو کامیابی حاصل کرنے والے ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد کے علاوہ دیگر انعامات تقسیم کریں گے۔ گزشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر کراچی میں کھیلےگئے گرلز او لیول نیٹ بال کے مقابلوں میں سٹی سکول سٹی سکول پی اے ایف نے پہلی، حبیب گرلز سکول نے دوسری اور سٹی سکول نارتھ ناظم آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گرلز اے لیول نیٹ بال کے مقابلوں میں حبیب گرلز سکول اور سٹی سکول پی اے ایف کی ٹیمیں بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ سٹی سکول نارتھ ناظم آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گرلز او لیول کرکٹ کے مقابلوں میں سٹی سکول ڈی کے کیمپس میں پہلی،سٹی سکول پی اے ایف نے دوسری اور آئی یو ایس ایس سکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔گرلز اے لیول کرکٹ کے مقابلوں میں سٹی سکول پی اے ایف نے پہلی، سٹی سکول ڈی کے نے دوسری اور وہیل کالج نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گرلز او اینڈ اے لیول والی بال کے مقابلوں میں حبیب گرل سکول نے پہلی، حبیب گرلز ہائی سیکنڈری سکول نے دوسری اور آغا خان ہائی سیکنڈری سکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بوائز اور گرلز کے دیگر مقابلے جاری ہیں۔گیمز میں 14 کھیلوں کے مختلف مقابلے منعقد ہورہے ہیں جن میں ایتھلیٹکس، آرچری، باسکٹ بال ، بیڈمیٹن ، تھرو بال ، ٹیبل ٹینس، تایکوانڈو ، کرکٹ ، روپ اسکیپینگ، جمناسٹک، نیٹ بال، والی بال ، فٹ سال اور،سکیٹنگ کے مقابلے شامل ہیں۔ سٹوڈنٹس اولمپک گیمز میں ملک بھر سے 72 تعلیمی اداروں کے تین ہزار سے زائد طلبا و طالبات حصہ لے رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے