اسلام آباد: سپریم کورٹ نے راؤ انوار کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) سے نام نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کردیا۔جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے راؤانوار کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی سماعت کی۔راؤ انوار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ جس کیس میں نام ای سی ایل میں ڈالا گیا وہ ختم ہو چکا ہے اس لیے ان کا نام اب ای سی ایل میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ راؤانوار کسی اور کیس میں مطلوب بھی نہیں۔عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔ راؤ انوار کا نام نقیب اللہ محسود قتل یس میں ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔ ٹرائل کورٹ سے بری ہونے کے بعد راؤ انوار نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
پاکستان
سپریم کورٹ نے راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کردیا
- by Daily Pakistan
- فروری 27, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 491 Views
- 2 سال ago
