سپریم کورٹ نے گن اینڈ کنٹری کلب کے فوری آڈٹ کا حکم دے دیا عدالت نے حکم دیا ہے کہ جلد از جلد آڈٹ کے عمل کو مکمل کیا جائے 2 دسمبر 2019 سے 20 جون 2022 تک کا آ ڈٹ کرے گی گن کلب اور سی ڈی اے کے درمیان زمین لیز کا معاملہ پر مجاز اتھارٹی فیصلہ کرے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں گن کلب کی جانب سے اسلحہ کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہی موجودہ کمیٹی کی جانب سے آڈٹ بھی نہیں کروایا جا رہا ہے نعیم بخاری ممبر کمیٹی نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ ادوار میں فیصل سخی بٹ ،دانیال عزیز اور خرم خان کی سیاسی تقرریاں ہوئیں جبکہ انٹرنل آڈٹ ہر سال ہو رہا ہے اس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سیکریٹری ائی پی سی جو کہ چیرمین کمیٹی بھی ہیں انکی ایک میٹنگ میں چائے کا خرچہ 4لاکھ 16 ہزار روپے تھا سپریم کورٹ کے اجلاسوں میں ہم کھانا پینا خود کرتے ہیں سنا ہے قائد اعظم بھی اجلاسوں میں چائے بسکٹ نہیں دیتے تھے چیف جسٹس نے کہا کہ دونوں اطراف الزامات ہیں ایک سو اسی کڑوڑ کی ادائیگی متعلقہ اتھارٹی فیصلے کرے ہم کچھ نہیں کریں گے قومی اثاثہ ہے جس کو ہم صرف تحفظ دینا چاہتے ہیں حکومت جلد از جلد قانون سازی کرے اور کلب کے انتظامات کو سنبھالے کیس کی مزید سماعت فروری میں ہوگی
پاکستان
سپریم کورٹ نے گن اینڈ کنٹری کلب کے فوری آڈٹ کا حکم دے دیا
- by Daily Pakistan
- نومبر 28, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1411 Views
- 3 سال ago
