پاکستان

سپریم کورٹ کے ججز کیخلاف باتیں ہورہی ہیں ، کوئی پوچھنے والا نہیں ، فواد چوہدری

سپریم کورٹ کے ججز کیخلاف باتیں ہورہی ہیں ، کوئی پوچھنے والا نہیں ، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت بجلی، تیل اور تنخواہ دار طبقوں پر ٹیکس سے پیسہ کما رہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کو اکھٹا ہونا پڑے گا، 7 ماہ سے علیحدہ علیحدہ احتجاج اپوزیشن کی نا اہلی ہے، سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف باتیں ہو رہی ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کیس سننا چاہیئے، تمام کیس بلکل بوگس اور بھونڈے ہیں، عالیہ حمزہ کوجھوٹے کیسز میں شامل کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمرایوب، سابق وفاقی وزرا اسد عمر اور فواد چوہدری سمیت 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں عسکری ٹاور حملہ، تھانہ شادمان جلا گھیرا سمیت 9 مئی کے 3 مقدمات کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج خالد ارشد نے ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، فواد چوہدری، مسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر ملزمان نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی جبکہ تمام رہنما عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے