پاکستان خاص خبریں

سیاسی استحکام کیلئے اپوزیشن میں بھی بیٹھنے کو تیار ہیں ، خواجہ آصف

سیاسی استحکام کیلئے اپوزیشن میں بھی بیٹھنے کو تیار ہیں ، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے لیے اپوزیشن میں بیٹھنے کو تیار ہیں۔سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر وفاقی حکومت بنانے پر غور جاری ہے۔ ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنما ماضی کے بیانات سے انحراف کر رہے ہیں، اقتدار کے لیے جو فیصلے کیے جا رہے ہیں عوام اس سے مایوس ہوں گے، ہماری پیپلز پارٹی کے ساتھ ورکنگ پارٹنرشپ رہی ہے۔سیاست دانوں کو ذاتیات کے علاوہ عوام کے وسیع تر مفاد کے لیے فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے کوئی دوری نہیں، مولانا نے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سے تعاون شروع کر دیا ہے، جن پر دھاندلی کے الزامات ہیں، ان سے اتحاد اور احتجاج میری سمجھ سے بالاتر ہے، سیاسی استحکام ہے۔ معاشی استحکام کا خواب اس وقت تک پورا نہیں ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے