دنیا

سیز فائر میں بہت مدد کی، پاک بھارت تجارت میں مدد کیلئے بھی تیار ہیں، امریکی صدر

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں نے کرائی: ڈونلڈٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے رہنما غیر متزلزل ہیں، سیز فائر میں امریکا نے بہت مدد کی۔ پاکستان اور بھارت کی تجارت میں مدد کے لیے بھی تیار ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے وئٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے سیزفائر میں دونوں ممالک کی بہت مدد کی، امریکا پاک بھارت تجارت میں مدد کے لیے بھی تیار ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جلد پاکستان سے بات کروں گا، پاکستان اور بھارت پر بات چیت کے لیے دباؤ ڈالا۔ ہم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنازع روکا، پاکستان بھارت دونوں کو کہا لڑائی روکیں۔
دریں اثنا قطر سے لگژری طیارہ کے تحفے پرامریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ محکمہ دفاع کو 747 طیارہ کسی معاوضے کے بغیر بطور تحفہ مل رہا ہے۔
انھوں نے کہا یہ طیارہ عارضی طور پر 40 سال پرانے ایئر فورس ون طیارے کی جگہ لے گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی عوامی اور شفاف لین دین ہے، بدعنوان ڈیموکریٹس اصرار کر رہے ہیں کہ ہم طیارے کی بھاری قیمت اد اکر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس عالمی معیار کے ناکام لوگ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے