معیشت و تجارت

سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں،چین

c pack

اسلام آباد/بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژالی جیان نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان سی پیک کے تحت تعمیر وترقی کے سفر میں تیسرے فریق کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ترجمان ژالی جیان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک کشادہ اور جامع پلیٹ فارم ہے چین اور پاکستان دیگر ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے فلیگ شپ منصوبے کی تعمیر میں حصہ لینے کا خیر مقدم کریں گے۔علاوہ ازیں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا کو اقتصادی،تجارتی اور سائنس وٹیکنالوجی امور کو سیاست زدہ کرنے اور اسے ہتھیار بنانا بند کرنے کی ضرورت ہے چین سمیت غیر ملکی کمپنیوں کے لئے شفاف،منصفانہ اور غیر امتیازی کاروباری ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے