کھیل

شاہین آفریدی کی شادی کی تاریخ مزید آگے بڑھ گئی

شاہین آفریدی کی شادی کی تاریخ مزید آگے بڑھ گئی

لاہور : شاہین شاہ آفریدی کی شادی تاریخ آگے بڑھ گئی ۔شاہد آفرید ی نے بتایا کہ سترہ ستمبر شادی کی تاریخ طے کی تھی تاہم ایشیا کپ کے باعث شادی آگے بڑھانی پڑیگی ، انہوں نے کہا کہ شادی میں دیر سویر ہوتی رہتی ہے لیکن ایشیا کپ کس کروٹ بیٹھے گا کم ازکم یہ تو پتہ چل گیا ۔قبل ازیں شاہد آفریدی نے بتایا تھا کہ انکی بیٹی انشا اور شاہین آفریدی کی شادی کی تقریبات کا آغا ز رواں سال ستمبر میں ہوگا۔ یاد رہے کہ رواں سال فروری کے آغاز میں شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح ہوا تھا جس کے بعد اس جوڑی کے مداح ان کی رخصتی کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے