پاکستان

شوکت یوسفزئی کو پندرہ 15 کروڑ ہرجانہ اسفند یار ولی کو ادا کرنے کا حکم

شوکت یوسفزئی کو پندرہ 15 کروڑ ہرجانہ اسفند یار ولی کو ادا کرنے کا حکم

پشاور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے 15 کروڑ روپے ہرجانے کے کیس کا فیصلہ اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کے حق میں سنا دیا۔ عدالت نے شوکت یوسفزئی کو 15 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج اعجاز الرحمان نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ شوکت یوسفزئی سمن کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ان کی عدم پیشی پر یکطرفہ کارروائی کی گئی۔ شوکت یوسفزئی نے اسفندیار ولی پر اڑھائی ملین ڈالر میں پختونوں کی تجارت کا الزام لگایا۔ اسفند یار ولی نے اس الزام پر شوکت یوسفزئی کے خلاف 2019 میں ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے