تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی موقف کے مطابق معیشت اور سیکیورٹی حالات اتنے خراب ہیں کہ انتخابات تک ممکن نہیں۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ایسے موقف کے بعد وزیر اعظم کو ناکامی تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہیے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ خوش آئند ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے اپنے اعلامیہ میں خود کو سیکیورٹی معاملات تک محدود رکھا۔ حکومتی سیاسی جماعتوں کے ایجنڈے کا حصہ نہیں بنے۔
پاکستان
شہباز شریف مستعفی ہوں، فواد چوہدری کا مطالبہ
- by Daily Pakistan
- اپریل 8, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 567 Views
- 2 سال ago