بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.3°C
Tuesday, 28 July 2026 | پاکستان: 14 صفر 1448

عمران کیخلاف اسلام آباد کی دو عدالتوں میں آج سماعت ہوگی

Saturday, 8 April, 2023

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف اسلام آباد کی دو عدالتوں میں آج مقدمات کی سماعت ہوگی، توشہ خانہ کیس میں جلد سماعت کی درخواست پر دلائل ہوں گے۔عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیرقانونی نکاح کے الزام پر کیس کی سماعت بھی آج ہوگی۔جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست گزار محمد حنیف اپنے وکیل رضوان عباسی کے ہمراہ پیش ہوں گے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدت کے دوران نکاح کرنے پر عمران اور بشریٰ بی بی کے خلاف سیکشن 496 کے تحت کارروائی کی جائے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *