پاکستان

شہد کی مکھیوں کے ڈنک سے 90 سالہ خاتون ہلاک

شہد کی مکھیوں کے ڈنک سے 90 سالہ خاتون ہلاک

بعض صورتوں میں شہد کی مکھی کے ڈنک مہلک ہوجاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ بھارت کے راجستھان میں حال ہی میں سامنے آیا ہے۔
ایک فیملی پر اچانک شہد کی مکھیوں کے غول نے حملہ کر دیا جس میں تین افراد شدید زخمی اور ایک معمر خاتون جان کی بازی ہار گئیں۔
زخمیوں کا اس وقت علاج جاری ہے اور یہ حملہ علاقے میں بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ چتورگڑھ ضلع کے نمبہیرا علاقے میں پیش آیا۔
امری بائی جو کہ ایک 90 سالہ خاتون تھیں، دن کے وقت کھیتوں میں کام کرتی تھیں۔ ان کے اہل خانہ اور دیگر مزدور بھی وہاں موجود تھے جب شہد کی مکھیوں کے جھنڈ نے اچانک ان پر حملہ کر دیا۔
امری بائی کو شدید ڈنک کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں تین دیگر زخمی افراد کے ساتھ فوری طور پر نمبہیرہ اسپتال لے جایا گیا۔ تاہم سنگین حالت کی وجہ سے خاتون ایک دن بعد ہلاک ہوگئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے