بنگلا دیش کی سابق وزیرِاعظم اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اب ان کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 75 ہوچکی ہے۔ ان میں قتل اور انسانیت کے خلاف جرائم جیسے سنگین الزامات کے مقدمات نمایاں ہیں۔دی ڈیلی اسٹار نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ بوگرا شہر میں دو نئے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ شیخ حسینہ کے خلاف 63 مقدمات قتل کے ہیں جبکہ سات مقدمات قتلِ عام اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ہیں۔ تین مقدمات اغوا کے ہیں۔ایک دکاندار اور ایک چودہ سالہ لڑکے کے قتل کے الزام میں شیخ حسینہ اور 30 دیگر افراد کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔ جس انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل نے جماعتِ اسلامی بنگلا دیش کے رہنماں کو پھانسی دی تھی وہی ٹربیونل اب شیخ حسینہ واجد اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمات کی سماعت کرنے گا۔ بنگلا دیش نے بھارت سے اب تک باضابطہ طور پر تو نہیں کہا کہ شیخ حسینہ واجد کو واپس بھیجے تاہم اس حوالے سے اب تک باضابطہ درخواست نہیں کی گئی ہے۔
دنیا
شیخ حسینہ اور ان کے ساتھیوں کیخلاف مقدمات کی تعداد 75 ہوگئی
- by Daily Pakistan
- اگست 30, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 275 Views
- 4 مہینے ago