پاکستان

شیخ رشید دل کے مریض ہیں،دوائیں نہیں دینے دی جارہیں،شیخ راشد شفیق

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کوگرفتار کرلیا گیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کے بعد ان سے ملنے نہیں دیا جارہا۔ویڈیو بیان میں شیخ راشد شفیق نے کہا کہ73سال کے شیخ رشید دل کے مریض ہیں اور کورونا سے بھی متاثر رہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو دوائیں،کھانا اور کپڑے وغیرہ نہیں دینے دیئے جارہے۔شیخ راشد شفیق نے کہا کہ کل جسمانی ریمانڈ کے بعد سے خاندان کو نہیں معلوم کہ شیخ رشید کہا ہیں۔انہوں نے کہاکہ شیخ رشید پرتھانہ مری میں ا یک اور جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔شیخ راشد شفیق نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے6تاریخ تک ہمیں ریلیف دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے