عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی رہائی کی اپیل ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عدالتیں چھوٹی ہو گئی ہیں، بے گناہوں کی تعداد زیادہ ہے، اڈیالہ میں غریب لوگ ہیں، اس گرمی میں 500 لوگ پیش ہوتے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 80 سے 90 فیصد بے گناہ لوگ قید ہیں، درخواست ہے اس عید پر عام معافی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ فوج کی عزت ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے، لیکن یہ کیسا پیغام دیا جا رہا ہے۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید اور دیگر کے خلاف تھانہ آئی نائن میں آزادی مارچ پر درج مقدمے کی سماعت سول جج ملک محمد کی عدم دستیابی کے باعث 10 جون تک ملتوی کر دی گئی۔ عمران۔شیخ رشید احمد اور علی نواز اعوان اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
پاکستان
شیخ رشید کی صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی رہائی کی اپیل
- by Daily Pakistan
- جون 6, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 483 Views
- 7 مہینے ago