انٹرٹینمنٹ

صدارتی ایوارڈ یافتہ عزیز میاں قوال کو بچھڑے 22برس بیت گئے

aziz mian

کراچی:صدارتی ایوارڈ یافتہ عزیز میاں قوال کو اپنے مداحوں سے پچھڑے 22برس بیت گئے ہیں۔عزیز میاں کی قوالیوں میں شرابی میں شرابی،تیری صورت اور اللہ ہی جانے کون بشر ہے آج بھی سننے والوں پر وجد طاری کردیتی ہیں۔نامور قوال کو فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔عزیز میاں سترہ اپریل1942کو بھارتی شہر دہلی میں پیدا ہوئے انہیں پاکستان کے چند مقبول ترین قوالوں میں شمار کیا جاتا ہے۔حکومت پاکستان نے1989میں انہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا۔عزیز میاں کا انتقال6دسمبر2000کو تہران میں یرقان کی وجہ سے ہوا لیکن ان کی گائی گئی قوالیاں آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے