صدر آزاد جموں و کشمیر برسٹر سلطان محمود چوہدری نے نو منتخب وزیر حکومت چوہدری مقبول احمد گجر سے ان کے عہدے کا حلف لے لیا ہے۔ نو منتخب وزیر حکومت چوہدری مقبول احمد گجر کو صنعت و حرفت کا محکمہ دیا گیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر مظفرآباد میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر تقریب میں وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی خواجہ فاروق احمد، وزیر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن دیوان علی چغتائی، وزیر قانون و پارلیمانی امور فہیم ربانی، وزیر زراعت سردار میر اکبر، وزیر اوقاف حافظ حامد رضا سمیت سرکاری، سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
علاقائی
صدر آزاد جموں و کشمیرنے نو منتخب وزیر حکومت چوہدری مقبول احمد گجرسے حلف لے لیا
- by Daily Pakistan
- اگست 30, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 654 Views
- 2 سال ago