صدر آصف علی زرداری سے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی۔پاکستان اور سعودی عرب نے معیشت، زراعت، کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں برادر ممالک نے زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کو خطے اور عالم اسلام کے خوشحال اور پرامن مستقبل کی تعمیر کے لیے کام کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور آزمائے ہوئے تعلقات ہیں، دونوں ممالک نے ان تعلقات کو طویل المدتی اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
پاکستان
صدر آصف علی زرداری سے سعودی سرمایہ کاری وفد کی ملاقات
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 10, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 95 Views
- 2 مہینے ago