پاکستان خاص خبریں

صدر زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات

صدر زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات

صدر آصف علی زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ملاقات کی ہے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے صدر پاکستان کو سیکیورٹی صورتحال اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے کہا کہ مسلح افواج اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔اس موقع پر صدر ملک آصف علی زرداری نے سرحدوں کے دفاع اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ سیکیورٹی فورسز اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی چیلنجز پر کامیابی سے قابو پالیں گی۔ملاقات میں قوم کے تعاون سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri