عارف علوی نے آج تک قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا۔چار روز قبل وزارت پارلیمانی امور نے صدر مملکت عارف علوی کو سمری ارسال کی تھی، صدر مملکت نے اجلاس بلانے کی سمری پر تاحال دستخط نہیں کیے ہیں۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ صدر کا موقف ہے کہ ایوان ابھی مکمل نہیں ہوا، کچھ مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔عارف علوی نے ابھی تک سمری کی منظوری کو مسترد نہیں کیا، صرف زبانی موقف سامنے آیا ہے۔نگراں وفاقی حکومت کا موقف ہے کہ آرٹیکل 91، سیکشن 2 کے تحت 21 دن کے لیے اجلاس بلانا لازمی ہے، صدر کے اجلاس نہ بلانے کی صورت میں بھی قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو ہوگا۔ 29 فروری کو ہونے والا اجلاس آئین کے مطابق ہوگا۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور سینئر رہنما اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی نے 29 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلایا تو آئین کے مطابق اسپیکر خود اجلاس بلوا سکتے ہیں۔
پاکستان
صدر مملکت نے سمری ملنے کے باوجود قومی اسمبلی کا اجلاس اب تک نہیں بلایا
- by Daily Pakistan
- فروری 26, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 333 Views
- 10 مہینے ago