خاص خبریں

صنعتی شعبے کے گیس ٹیرف کا حریف ممالک کے ٹیرف سے موازنہ کرینگے، اسحاق ڈار

90 دن میں الیکشن ضرور ہوں لیکن نئی حلقہ بندیاں بھی آئینی تقاضا ہیں، اسحاق ڈار

کراچی: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے کہہ دیا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہونے والا، پاکستان مشکل معاشی حالات سے دوچار ہے، تاجر برادری مشکل حالات میں حکومت کے ساتھ تعاون کرے۔یہ بات انہوں ںے ہفتے کو کراچی چیمبر کے 11 رکنی وفد سے ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں کراچی چیمبر آف کامرس کی جانب سے وزیر خزانہ کو بجٹ تجاویز دی گئیں اور تجارت صنعتی شعبے کو درپیش خام مال کی درآمدات پاور گیس ٹیرف سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ مالیاتی گنجائش کم ہونے کے باعث تاجر برادری زرتلافی اور مراعات طلب نہ کرے تاہم حکومت دستیاب وسائل میں صنعتی شعبے کے لیے نئے وفاقی بجٹ میں بہتر اقدامات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کراچی چیمبر کی تجاویز پر بجٹ میں مختلف اناملیز کو دور کیا جائے گا اور بعد ازاں بجٹ حریف ممالک کے ساتھ مسابقتی فارمولے وضح کیے جائیں گے جس میں صنعتی شعبے کے پاور گیس ٹیرف کا حریف ممالک کے ٹیرف سے موازنہ کیا جائے گا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملک کو دوبارہ پٹڑی پر ڈال دیا ہے، پاکستان اپنے خود مختار وعدوں کو بروقت پورا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ساورن ویلتھ فنڈ بنایا جائے گا۔دریں اثنا کراچی چیمبر کے وفد کی قیادت بزنس مین گروپ کے چئیرمین زبیرموتی والا اور کراچی چیمبر کے صدر طارق یوسف کررہے تھے جبکہ اراکین میں ابرہیم کسمبی، جاوید بلوانی اور دیگر بھی شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri