وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ صنعت کاروں کی 50 ہزار ڈالر تک ادائیگیاں آئندہ ہفتے تک کردیں گے۔
اتوار کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایل سیز کے مسائل بھی حل کریں گے، مجموعی کیسز سات ہزار نو سو باون ہیں، وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی تھی، صنعتکاروں کیلئے بجلی کے مسائل کا حل نکالا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ موڈیز کو جواب دے دیا ہے، پیرس کلب نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے، بانڈز کی ادائیگی وقت پرکریں گے۔
اس سے قبل نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈالر کی اس وقت جو قدر ہے، وہ حقیقی نہیں، اصل قدر 200 روپے سے کم ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ادارہ شماریات آزاد ادارہ ہے اور وہ ہیرا پھیری نہیں کرتا۔ اِس وقت ڈالر بین الاقوامی طور پر مضبوط تو ہے، لیکن اپنی پالیسیوں کے تحت ڈالر کو 200 روپے سے نیچے لے کر آئیں گے۔
پاکستان
صنعت کاروں کو ادائیگیاں آئندہ ہفتے تک ممکن بنا دیں گے، وزیر خزانہ
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 9, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 407 Views
- 2 سال ago