خیبر پختونخوا کے شہر صوابی میں گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے 3 بہنوں کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے زیدہ میں بھائی نے فائرنگ کرکے 3 بہنوں کو قتل کردیا، واقعہ گھریلو تنازع پر پیش آیا۔ریسکیو صوابی کی میڈیکل ٹیم نے جاں بحق خواتین کی لاشیں باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیں۔ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار ملزم کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔
پاکستان
جرائم
صوابی میں بھائی نے فائرنگ کرکے 3 بہنوں کو قتل کردیا افسوسناک واقعہ کیوں پیش آیا ؟جانیں
- by Daily Pakistan
- جولائی 11, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 301 Views
- 5 مہینے ago