پاکستان

صوبائی اسمبلیوں سے نکلنے کا لائحہ عمل،پی ٹی آئی سینئر قیادت کا اجلاس طلب

fawad chudry

اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیوں سے نکلنے کے لائحہ عمل کے لئے پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ٹویٹر پر جاری بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کس ینئر لیڈر شپ کا اجلاس آج طلب کیا گیا جس میں پنجاب اور کے پی اسمبلیاں تحلیل کرنے،سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی تاریخ پر غور کیا جائے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ان فیصلوں سے پاکستان کی64فیصد نشستیں خالی ہوجائیں گی اور عوام انتخابات کی راہ ہموار ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے