بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.3°C
Sunday, 19 July 2026 | پاکستان: 5 صفر 1448

”چا ول کا بحران“برآمدات میں 40فیصد کمی کا خدشہ

Monday, 28 November, 2022

۔کراچی:موسمی اثراب،مہنگی بجلی،ناموافق پالیسیوں اور ریسرچ کے فقدان کی وجہ سے پاکستان کی2.5ارب ڈالر مالیتی چاول کی صنعت بحران کا شکار ہوگئی جب کہ ایکسپورٹ میں کمی کے ساتھ مقامی سطح پر بھی چاول کی پیداوار میں کمی ہوجانے سے فوڈ سکیورٹی کا مسئلہ سراٹھانے لگا۔سندھ میں سیلاب سے چاول کی فصل کو پہنچنے والے شدید نقصان کے باعث رواں سال چاول کی ایکسپورٹ40فیصد تک کم رہنے کا خدشہ ہے جس سے ملک500ملین ڈالر سے زائد زرمبادلہ سے محروم ہوگیا ہے۔چاول کی صنعت سے وابسطہ افراد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اس دوسرے بڑے ایکسپورٹ سیکٹر کو نظر انداز کیے جانے سے آنے والے عرصہ میں برآمدات کے علاوہ پاکستان کی فوڈ سیکیورٹی بھی متاثر ہوگی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *