پاکستان خاص خبریں

ضمنی انتخابات کا معرکہ، انتخابی مہم کا آج آخری روز، اتوار کو رائے شماری ہو گی

ضمنی انتخابات کا معرکہ، انتخابی مہم کا آج آخری روز، اتوار کو رائے شماری ہو گی

ضمنی انتخابات کے معرکہ کے لیے انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے، ایک دن کے وقفے سے اتوار کو قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب کے 3 حلقوں میں زور کا جوڑ پڑے گا اور رائے شماری ہو گی۔

ضمنی انتخابات کے معرکہ کے لیے اتوار کو میدان لگے گا، ہر طرف تیاریاں جاری ہیں، قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب کے 3 حلقوں میں گھمسان کا رن پڑے گا، انتخابات کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کی 7 نشستوں پر عمران خان امیدوار ہیں، جبکہ این اے 157 ملتان میں شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی اور یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسی گیلانی میں مقابلہ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق این اے 118 ننکانہ صاحب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور مسلم لیگ ن کی ڈاکٹر شذرہ منصب علی خاں کے درمیان زوردار مقابلہ متوقع ہے، جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے سید افضال حسین شاہ بھی دوڑ میں شامل ہیں۔

اُدھر خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، انتخابی مہم آج رات ختم ہوجائے گی۔

دوسری جانب جنوبی پنجاب کے شہر خانیوال میں حلقہ پی پی 209 ضمنی انتخاب کی گہما گہمی اپنے عروج پر ہے، یہاں 8 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں میں کانٹے دار مقابلے متوقع ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri