پاکستان

طالبان انتظامیہ کیخلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق پر مبنی قرارداد منظور

آئندہ مالی سال 24-2023ء کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی سے منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے افغانستان کی طالبان انتظامیہ کیخلاف انسانی حقوق کے احترام پر مبنی ایک قرارداد منظور کر لی ہے۔
193رکنی اسمبلی میں جرمنی کی پیش کردہ قرار داد پر رائے دہی ہوئی جس میں کہا گیا ہے کہ طالبان انتظامیہ کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں پر جبر اور حقوق انسانی کی خلاف ورزی کرنے سمیت ملکی معیشت اور انسانی و سماجی حالات کو مزید ابتری کی طرف لے جایا گیا ہے۔
اس قرارداد کو 116ارکان کی حمایت سے منظورکرلیا گیا جبکہ روس اور چین سمیت 10ممالک غیر جانبدار رہے ، قرارداد میں طالبان حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ حقوق انسانی کا احترام ممکن بنانے کےلئے اپنی پالسیوں میں تبدیلیاں لائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے