پاکستان

طلبا کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں میں مشغول رہنا بہت ضروری ہے: رانا ثنا اللہ

طلبا کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں میں مشغول رہنا بہت ضروری ہے: رانا ثنا اللہ

وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ طلبا کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں میں مشغول رہنا بہت ضروری ہے۔
اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے بچوں میں کھیلوں کی کٹس اور آلات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسپورٹس کمپلیکس قومی اتھلیٹکس یا فیس ادا کرنے والے پرائیویٹ اداروں کو دیا جاتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کے لیے بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی سہولتیں دے دی گئی ہیں، طلبا کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کی طرف راغب کرنا کھیلوں کو فروغ دینا ہے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہر سطح پر بچوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہیے، پاکستان اسپورٹس بورڈ اور وزارت بین الصوبائی رابطہ مل کر طلبا کے لیے پروگرام لائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے