علاقائی

طورخم بارڈر پر چھاپہ:افغانستان سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

manshiaat

کراچی:اے این ایف نے طورخم بارڈر پر چھاپہ مار کر افغانستان سے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق طورخم بارڈر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران افغانستان سے منشیات سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے3افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔حکام کے مطابق اے این ایف اور ایف سی نے طورخم بارڈر پر مشترکہ آپریشن کیا جس میں 3افغان باشندوں سے36کلو500گرام آئس،8کلو80گرام مشکوک مواد اور7کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔اے این ایف کی دوسری کاروائی میں کراچی میں نجی کوریئر آفس میں 2مختلف چھاپوں کے دوران لندن بھیجنے کے لئے تیار پارسلز میں موجود جیکٹس سے230گرام مشکوک مواد برآمد ہوا۔ایک اور کاروائی میں دبئی بھیجنے کے لئے تیار پارسل سے100گرام آئس برآمد کی گئی۔منشیات واسکٹ میں چھپائی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے