خاص خبریں

طوفانی بارش نے تباہی مچادی ، کے پی اور پنجاب میں 34 افراد جاں بحق ،خبر نے شہریوں کو افسردہ کردیا

طوفانی بارش نے تباہی مچادی ، کے پی اور پنجاب میں 34 افراد جاں بحق ،خبر نے شہریوں کو افسردہ کردیا

کے پی اور پنجاب میں آندھی اور موسلادار بارشوں کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 34 افراد جاں بحق اور 150کے قریب زخمی ہوگئے پی ڈی ایم اے کے مطابق بنوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے چھتیں اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی ہے جبکہ 100 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لکی مروت میں چھتیں گرنے کے واقعات میں پانچ افراد جاں بحق اور 42 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ کرک میں گھروں کی دیوار گرنے کے واقعا ت میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے ۔علاوہ ازیں پنجاب کے ضلع خوشاب کے شہر نورپور تھل میں آندھی اور بارش کے باعث گھر کی دیوار گرنے سے تین بچیاں جاں بحق ہوگئیں ، ادھر گوجرانوالہ میں بھی آندھی طوفان کے باعث حادثات میں دس افراد زخمی ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے