پاکستان

عالمی برادری ، کشمیریوں پر بالخصوص بھارت کے مظالم کا نوٹس لے سینیٹر فاروق نائیک

عالمی برادری ، کشمیریوں پر بالخصوص بھارت کے مظالم کا نوٹس لے سینیٹر فاروق نائیک

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امورخارجہ سینیٹر فاروق حامد نائیک نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو سینٹ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرمودی سرکار کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے پر بلاول بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
بھارت کی مقبوضہ جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضے،مسئلہ کشمیر کو مؤثر طریقے سے اجاگر کرنے اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ’گجرات کا قصائی‘ کہنے پر وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے دنیا کی آنکھیں کھول دی ہیں بلال بھٹو نے نہ صرف مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہےبلکہ بھارت کے حقیقی فاشسٹ چہرے کو بھی دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے نریندر مودی کی ظلم کی داستانوں کے پس منظر میں امریکہ میں نریندر مودی کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی تھی سابق چئیرمین سینیٹ سینیٹر فاروق نائیک نے کہا کہ بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر حل طلب مسئلہ کشمیر کی جانب یو این سیکیورٹی کونسل کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی طرف توجہ دلائی ہے، بلاول بھٹو نے یو این ایس سی کے فورم کو بڑی مہارت سے استعمال کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے،وزیرخارجہ نے بڑی مہارت سے دنیا کو دکھایا کہ ہندوستان، ‘نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت اور ایک سیکولر ریاست’ دراصل ایک انتہا پسند آر ایس ایس کی زیر قیادت ہجوم کی مانند ہے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت کشمیریوں کو ان کا حق دے اور
حریت رہنما محمد یاسین ملک اور دیگر تمام کشمیری رہنماؤں اور ٹرمپ کے الزامات کے تحت نظر بند لوگوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں،س

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے