دنیا

عالمی برادری کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے عزم کا اعادہ

عالمی برادری کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے عزم کا اعادہ

پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر عالمی برادری نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے متاثرین کی مدد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

برطانوی حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے 900 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، ان ہلاکتوں کے بعد برطانیہ پاکستان کو فوری امداد فراہم کر رہا ہے، شدید بارشوں نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے، کم از کم 700,000 گھر تباہ ہو گئے ہیں، اس آفت کے بعد برطانیہ امدادی کوششوں کے لیے 1.5 ملین پاؤنڈز (تقریباً چالیس کروڑ روپے سے زائد) تک فراہم کرے گا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ ہفتے کے آخر میں ضروریات کا جائزہ لے رہا ہے، اور توقع ہے منگل کو اقوام متحدہ عالمی برادری کو اپیل کے لیے متوجہ کرنے کا آغاز کرے گی۔

اُدھر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پاکستان میں سیلاب متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا ہے، جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے تیار ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کینیڈین عوام کی طرح متاثرین کے بارے میں دکھی ہوں، این سی آر ایف اور ریڈ کراس کے ذریعے سیلاب متاثرین کو اشیائے ضروریہ فراہم کرینگے۔

اس کے علاوہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کو خوفناک سیلاب کا سامنا ہے، ہم ان کی مدد کو تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے