کشمیرکونسل یورپ کے زیراہتمام "امن کے راستے :انسانی حقوق ، تنازعہ کشمیرکے حل کی بنیاد "کے موضوع پر ویبنار میں یورپی، کشمیری اور پاکستانی دانشوروں اور بین الاقوامی تعلقات کے ماہرین نے عالمی برادری کی توجہ نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے بھارتی مظالم کی جانب مبذول کرانے پر زوردیا ہے۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے نہتے کشمیریوں کے خلاف بڑھتی ہوئی بھارتی فوجی جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر خالصتاً ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرور ت ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے کہاہے کہ سرینگر میں حریت کانفرنس کے ایک اجلاس میں کہا گیا کہ کشمیریوں کی اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کیلئے دی گئی بے مثال قربانیوں کو عصر حاضر کی آزادی کی تحریکوں میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے۔غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور پارٹی چیئرمین شبیر احمد شاہ اور دیگر حریت رہنماﺅں کی طویل نظربندی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت اور مقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوں میں نظر بند کشمیریوں کی رہائی کو یقینی بنانے کےلئے فوری مداخلت کریں۔ ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ جموں وکشمیر سے باہر کی جیلوں میں سینکڑوں کشمیری نظربندوں کو درپیش مشکلات کو اجاگرکرتے ہوئے کہاکہ یہ قیدی نامساعد حالات، صاف پانی، صحت بخش خوراک اور طبی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔ بنیادی ضروریات تک محدود رسائی کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو شدید بیماریاں لاحق ہو گئی ہیں۔ مناسب طبی امداد کے بغیر ان کی صحت بگڑتی جا رہی ہے ۔ ارشداقبال نے اپنے گھر وں سے دور جیلوں میں نظربندی کی وجہ سے کشمیری قیدیوں پر پڑنے والے نفسیاتی اثرات کو بھی اجاگر کیا جس میں ڈپریشن اور ذہنی تناﺅ شامل ہے۔ ڈی ایف پی نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ کشمیری نظربندوں کو درپیش سنگیں حالات کا جائزہ لینے کے لیے تہاڑ جیل سمیت بھارتی جیلوں کا دورہ کریں۔ انسانی حقوق کے اداروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس انسانی بحران کا موثر نوٹس لیں۔پارٹی نے سینئر حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کی گھر میں مسلسل نظربندی کی بھی مذمت کی اور اسے بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کی سیاسی امنگوں کو دبانے کے لیے بلاجواز گرفتاریوں اور طویل نظربندیوں کو ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے تنازعہ کشمیر کے حل کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ حل طلب مسئلہ خطے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بنیادی وجہ ہے۔ڈی ایف پی نے تمام کشمیری نظربندوں کی فوری رہائی اور خطے میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے مطالبے کو دہرایا۔نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں پر مزید پابندیاں عائد کر دی ہیں۔نظر بند افراد کو اہلخانہ سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔نظر بندوں کو تمام بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے بہت سے نظر بندعلیل ہو چکے ہیں۔انہیں شدید گرمی میں پنکھوں کی سہولت بھی میسر نہیں ہے۔حریت چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک اور آسیہ اندرابی سمیت متعدی کشمیری کئی سالوں سے تہاڑ جیل میں بند ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے ایک بیان میں عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرکی ابتر صورتحال کا نوٹس لے اور نہتے کشمیریوں کے خلاف وحشیانہ مظالم پر بھارت کا محاسبہ کرے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کی روز بہ روز بگڑتی ہوئی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباو¿ ڈالے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر توجہ کی ضرورت ہے۔ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بھارتی قابض فوج نے بچوں سمیت سینکڑوں کشمیریوں کو بینائی سے محروم کیا ہے۔ بھارتی قابض فوج کی مقبوضہ کشمیر میں کارروائیاں انسانیت کے خلاف ہیں۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں سوشل‘ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر پابندی لگا رکھی ہے۔ بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دہشت گردی کا رنگ دینے کی کوشش کررہا ہے۔عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میںخونریزی روکنے کےلئے بھارت پر دباو¿ ڈالے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر توجہ کی ضرورت ہے۔ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بھارتی قابض فوج نے بچوں سمیت سینکڑوں کشمیریوں کو بینائی سے محروم کیا ہے۔ بھارتی قابض فوج کی مقبوضہ کشمیر میں کارروائیاں انسانیت کے خلاف ہیں۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں سوشل‘ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر پابندی لگا رکھی ہے۔ بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دہشت گردی کا رنگ دینے کی کوشش کررہا ہے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میںخونریزی روکنے کےلئے بھارت پر دباو¿ ڈالے۔ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے ادارے بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔قابض فوج کشمیر میں اپنی جنگ ہار چکی ہے۔ بھارتی فوجی اپنی شکست کا بدلہ لینے کےلئے مظلوم کشمیریوں کو تختہ مشق بنا رہے ہیں۔