کالم

عالمی بے حسی اورخون مظلوماں۔۔۔۔۔!

اسرائےل کی طرف سے فلسطےنی علاقوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتےجے مےں ہزاروں مظلوم فلسطےنی شہےد ہو رہے ہیں۔ مسلسل ہونےوالے فضائی حملوں سے گھروں کے علاوہ ہسپتالوں کی عمارتےں بھی ملبے کے ڈھےر مےں تبدےل ہو رہی ہےں ۔اسرائےل نے غزہ کےلئے اےندھن ،خوراک ،پانی اور بجلی سمےت تمام ضروری اشےاءکی رسد معطل کر رکھی ہے ۔ ۔ فضائی حملوں مےں 3600سے زائد اہداف کو نشانہ بناےا گیا ۔مسلسل بمباری کے نتےجہ مےں شہےد ہونےوالے فلسطےنےوں کی تعداد تیزی سے بڑھتی جارہی ہے ۔قبرستانوں مےں تدفےن کی جگہ نہ بچی ۔اسرائےلی توپ خانہ ہر 30سےکنڈ بعد غزہ کی پٹی مےں نامعلوم اہداف پر گولہ باری کرتا ہے ۔غزہ کی پٹی پر وحشےانہ بمباری کے نتےجے مےں سینکڑوںبچے اور خواتےن شہےد ہو چکی ہےں ۔ کئی درجن طبی عملہ بھی شہےد ہو گےا ہے ۔ 7اکتوبر 2023ہفتے کی صبح قابض اسرائےل کیخلاف حماس کی جانب سے غزہ سے اب تک کا سب سے بڑا آپرےشن کےا گےا جسے ”طوفان الاقصیٰ“کا نام دےا گےا ۔حماس کی جانب سے اسرائےل کے خلاف اس آپرےشن کی مثال پہلے کبھی نہےں ملتی ۔حماس کی جانب سے سوشل مےڈےا پر وےڈےوز شئےر ہوئےں جس مےں حماس کے اراکےن اسرائےلی فوجےوں اور عام شہرےوں کو غزہ مےں ےرغمال بنائے ہوئے ہےں اور اسرائےلی فوج کے کئی کمانڈر ہلاک کر دئےے گئے جبکہ فوجی اسلحے کی بکتر بند جےپوں اور گاڑےوں پر قبضہ کر لےا گےا ۔مسلم ممالک تو خاموش تماشائی بن کر سب کچھ دےکھ رہے ہےں جبکہ دوسری طرف مغربی ممالک اسرائےل کو ہر قسم کی امدادواعانت فراہم کر کے ان کے ہاتھ مضبوط کر رہے ہےں ۔امرےکہ نے اسرائےل کےلئے آٹھ ارب ڈالر کی جنگی امدادکا اعلان کرنے کے علاوہ اپنے بحری جنگی بےڑے کو اسرائےل کے قرےب لے جانے اعلان کےا جبکہ ابتک بحری بےڑہ قرےب پہنچ بھی چکا ہے۔پوری ےورپی ےونےن ،جرمنی اور آسٹرےا نے فلسطےن کےلئے مالی امداد بند کر دی ہے ۔مسلم ملک سعودی عرب نے اسرائےل کے ساتھ تمام مذاکرات ختم کر دئےے ہےں۔قبل ازےں ،سعودےہ جس طرح اسرائےل کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہا تھا اس سے ےہ امکان پےدا ہوا تھا کہ ان دونوں ملکوں کے مابےن سفارتی تعلقات قائم ہونے سے فلسطےنےوں کے حقوق کےلئے مسلم ممالک کی طرف سے کی جانے والی جدوجہد کو نقصان پہنچا ہے ۔اقوام متحدہ کے سےکرٹری جنرل انتونےو گوترےس نے غزہ کے مکمل محاصرے پر تشوےش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ مےں بجلی ، اےندھن اور کھانے کی اشےاءکی فراہمی بند ہونے سے صورتحال مزےد بگڑ جائے گی ۔ غزہ مےں بے ےارومددگار فلسطےنےوں کےلئے انسانی امداد نہ روکی جائے ۔معزز قارئےن اسرائےل نے 75برس سے فلسطےنےوں کے خلاف جو سلوک روا رکھا ہوا ہے اس پر عالمی ضمےر لمبی تانے سو رہا ہے ۔ انسانی حقوق کی جس قدر پامالی فلسطےنےوں پر ہوئی اس کی تارےخ مےں مثال ملنا محال ہے ۔ےہ رےاست 1918ءکے معاہدے کے تحت وجود مےں آئی اور فلسطےنےوں کو ان کی سرزمےن سے ہی نکال دےا گےا ۔دراصل اسرائےل کی حماےت اور طرف داری اور بے جا حماےت امرےکی مجبوری ہے ۔اس کی وجہ امرےکی معےشت پر ےہودی لابی کی مکمل اجارہ داری ہے ۔امرےکہ سے ےہودےوں کی بڑی بڑی کمپنےاں اور ادارے کروڑوں ڈالر اسرائےل کو بھےجتے ہےں اور ہر حکومت مےں اپنی لابےوں کے ذرےعے اثر انداز ہو کر ہر سال اربوں ڈالر اسرائےل کو بطور امداد دلواتے ہےں ۔فلسطےنےوں کے خلاف مظالم پر عالمی برادری بھی خاموش ہے اور فلسطےن کا مسئلہ عرب دنےا کےلئے بھی کوئی اہمےت نہےں رکھتا ۔عرب ممالک کی بے حسی کا تو ےہ عالم ہے کہ وہ اپنے علاقے جو اسرائےل نے جنگ مےں ان سے چھےنے تھے وہ بھی واگزار نہےں کرا سکے ۔اس وقت پوری دنےا مےں ےہودےوں کی تعداد دو کروڑ سے زےادہ نہےں جبکہ مسلمان امہ اربوں مےں ہے افسوس ہے کہ عالم اسلام جو نہ صرف خاموشی اختےار کئے ہوئے ہے بلکہ آپس کی لڑائےوں اور اےک دوسرے کی ٹانگ کھےنچنے مےں اسے فرصت ہی نہےں ۔دنےا کے کئی ممالک مےں اسرائےل کے اس ظلم کے خلاف آواز بلند ہو رہی ہے لےکن اسرائےل پر مظلوموں کی آہ و فغاں اور دباﺅ کوئی اثر ڈالنے سے قاصر ہے ۔فلسطےنےوں کو اپنے ہی علاقوں مےں جانوروں سے بھی بد تر زندگی بسر کرنے پر مجبور کر دےا گےا ہے اگر وہ اپنی بے بسی پر آواز بلند کرتے ہےں تو اسے بغاوت قرار دےا جاتا ہے ۔اسرائےل کے نزدےک نہتے فلسطےنےوں پر بمباری اور ان کوگولےوں کا نشانہ بنانا دہشت گردی کیخلاف جنگ ہے اور اسرائےل کی ےہ دفاعی جنگ ہے اور آزادی کی جنگ لڑنے والوں کو اسے نےست و نابود کرنے کا حق ہے ۔اسرائےل کی فوجی کاروائےوں کو روکنے کےلئے کسی عالمی طاقت ےا اقوام متحدہ کا پرےشر موجود نہےں اس لئے وہ فلسطےن کیخلاف ہر طرح کی من مانی کر رہا ہے ۔دراصل اسرائےل کا مقصد اےسی منصوبہ بندی کرنا ہے جس سے اےک آزاد اور خود مختار فلسطےنی رےاست کا قےام نا قابل عمل ثابت ہو ۔وہ فلسطےن کی آزادی اور خود مختاری سے خائف ہے اور اسے اےک نےم خود مختار اور ناتواں ملک دےکھنے کا متمنی ہے جو ہمےشہ اسرائےل کے زےر ساےہ رہے کےونکہ اےک مضبوط اور خود مختار فلسطےن اسرائےلی توسےع پسندی کا راستہ روک سکتا ہے ۔اسرائےل کا جواز اور منطق ےہ ہے کہ وہ اپنی سلامتی کا تحفظ کر رہا ہے ۔ امرےکہ اسرائےل کا ےہ حق تسلےم کرتا ہے ۔ معززناظرےن دراصل اس وقت دنےا مےں فرےب کا دباﺅ جدےد قسم کی ابلہ فرےبی کے چکروں کے ساتھ کار فرما ہے ۔ظالم کو آزادی ،اختےار فساد ،جبرو تشدد ،سفاکی و بربرےت حاصل ہے ، بیگناہ عوام کو جبروتشدد کا نشانہ بنانا ،فتوحات ، قبضہ جات سب عدل کو بے عمل کرنے کے حربے ہےں ۔آج اسرائےل اس لئے مضبوط ہے کہ اس کے پاس ٹےکنالوجی ہے اور مسلم امہ اربوں مےں ہونے کے باوجود جدےد علوم مےں پسماندہ ہے ۔فلسطےن مےں جو خون بہہ رہا ہے اسے روکنا پوری عالمی برادری کی ذمہ داری ہے ۔اگر اےسا نہ کےا گےا تو امن پسندی، انسانی حقوق اور انسان دوستی کے تمام دعوے محض منافقت قرار پائےں گے ۔اگر عالمی برادری نے ےہ کام نہ کےا تو واقعات کا چکر اسی طرح چلتا رہے گا اور خون مظلوماں اسی طرح بہتا رہے گا ۔آج دنےا کی قےادت امرےکہ کے ہاتھ مےں ہے اگر امرےکہ کی آنکھوں پر اپنے مفادات کی پٹی بندھی نہ ہوتی اور اسے دنےا مےں انصاف اور امن کے قےام کے حوالے سے اپنی اخلاقی ذمہ دارےوں کا تھوڑا سا بھی احساس ہوتا تو دنےا کے مختلف علاقے ےوں جہنم زار نہ بنے ہوتے جےسے آج دکھائی دےتے ہےں لےکن چونکہ زمےنی حقےقت ےہی ہے کہ دنےا مےں سب سے بڑی فوجی طاقت کہلوانے والا امرےکہ فلسطےن کے معاملے مےں بالخصوص اپنی اخلاقی ذمہ دارےوں سے کے احساس سے قطعی عاری ہے ، لہٰذا اب دنےا کے تمام ملکوں ،جو حالات کا درست ادراک رکھتے ہےں ےہ فرض ہے کہ وہ سپر پاور کو اس کی ذمہ دارےوں کو موثر احساس دلائےں تا کہ فلسطےن کے عوام کو اسرائےل سے بچانے کے فوری اور ٹھوس اقدامات عمل مےں کائے ورنہ مشرق وسطیٰ کے امن کو اسرائےل کے ہاتھوں تباہ ہونے کے خطرات سے نمٹنا مشکل ہو جائیگا۔
٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے