عالمی تحفظ ناموس رسالت کانفرنس کے انعقاد کے تمام انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں دنیا بھر سے سکالرز اور مہمانوں کی آمد کا سلسلہ کل سے شروع ہو جائے گا یہ بات مولانا اسعد محمود مکی نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی بات چیت کرتے ہوے کہی انھوں نے کہا کہ اس کانفرنس سے پاکستان بھر سے ممتاز دینی روحانی قیادت کے علاوہ زندگی کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والی نمائیندہ شخصیات شریک ہوں گی اس کے علاوہ کانفرنس میں شرکت کے لیئے دنیا بھر سے مذہبی سکالرز اور وفود بھی شرکت کرایں گے مولانا اسعد مکی نے بتایا کہ اس کانفرنس کا مقصد نبئی اکرم خاتم النبین کی ناموس کو پوری دنیا میں قانونیاور اخلاقی تحفظ دلانا ہے انھوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں پیش کیئے جانے والے مقالوں اور متفقہ قرار دادوں کے ذرئیعے اقوام عالم کو باور کرایا جائے گا کہ حغرت محمد مصطفئی صرف مسلمانوں کے لیئے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیئے رحمت بنا کر بھیجے گئے ہیں کانفرنس کے دو سیشن رکھے گئے ہیں مہمانوں اور کانفرنس کے لیئے وزارت داخلہ نے فول پروف سیکیورٹی مہیا کرنے کا اہتمام کیا ہے
پاکستان
خاص خبریں
عالمی تحفظ ناموس رسالت کانفرنس کے انعقاد کے تمام انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں مولانا اسعد محمود مکی
- by Daily Pakistan
- ستمبر 26, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 933 Views
- 3 سال ago
